0
Tuesday 5 Dec 2017 20:49

لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے، سندھ ہائیکورٹ

لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے، سندھ ہائیکورٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے 21 دسمبر تک لیاری ایکسپریس وے کا کام مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عرفان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے یکم جنوری تک نہ کھولا گیا تو کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو 2003ء میں 3 ارب روپے سے مکمل ہونا تھا اب لاگت 23 ارب ہو چکی ہے، منصوبہ وقت پر مکمل ہوتا تو اب منافع میں چل رہا ہوتا۔ جسٹس عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت کا کوئی بھی منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہوتا، اگر منصوبے بروقت مکمل نہ ہوئے تو معاملہ نیب کو بھیج دیں گے۔ جسٹس عرفان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اگست میں منصوبہ مکمل کرنے کا کہا تھا، میں روز اس روڈ سے آتا ہوں کہیں کام نہیں ہو رہا، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت جنوری تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 687931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش