0
Tuesday 5 Dec 2017 23:29

وفاقی کابینہ نے تمام ممنوعہ و خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے تمام ممنوعہ و خود کار اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ تمام ممنوعہ وخود کار اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے اور غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہوا جس میں اسلحہ لائسنس کی نئی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔ جس کے تحت ممنوعہ بور اور خود کار اسلحہ کے تمام لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے، حکومت ممنوعہ وخود کار اسلحہ لائسنس ہولڈر سے اسلحہ پچاس ہزار میں خود خریدے گی جبکہ ممنوعہ بور و خود اسلحہ کو نامزد ڈیلرز سے نیم ممنوعہ بور میں تبدیل کرانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ کابینہ نے غیرممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس پر عرصہ پانچ سال سے عائد پابندی اٹھانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے چیئرمین نادرا عثمان مبین کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد کردی اور بتایا کہ نادرا آرڈنینس میں چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی گنجائش موجود نہیں تاہم چیئرمین نادرا کی ازسر نو تقریر ہوسکتی ہے۔ کابینہ نے لاہور، اسلام آباد، سندھ اور کے پی کے کیلئے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کے ناموں کی منظوری دے دی جبکہ کوئٹہ کیلئے دئیے گئے نام مسترد کر دیئے گئے۔ کابینہ نے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور زیرو لوڈشیڈنگ پر سابقہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزارت پانی وبجلی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہا کہ ابھی کئی منصوبے زیرتعمیر ہیں جن کے مکمل ہونے سے بجلی کی پیداوار میں مذید اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 687973
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش