0
Friday 8 Dec 2017 21:14

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمقانہ فیصلہ ناقابل برداشت ہے، مولانا عباس انصاری

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمقانہ فیصلہ ناقابل برداشت ہے، مولانا عباس انصاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین نے امریکی صدر کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بات کی ہے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلٰی مولانا محمد عباس انصاری نے ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر شیدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کو احمقانہ اور بزدلانہ قرار دیا ہے۔ مولانا عباس انصاری نے امت مسلمہ کو یک جٹ ہوکر ٹرمپ کے احمقانہ فیصلے پر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ بیت المقدس عالم اسلام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور کسی بھی طریقے سے اس کا تقدس پامال کرنا کسی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مولانا عباس انصاری نے امریکی صدر کو مسلم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے مسلم دشمنی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اسلام دشمن صدر ہونے کا ایک اور ثبوت پیش کیا جو قابل تشویش ہے۔ مولانا عباس انصاری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقتاً فوقتاً امریکی انتظامیہ کی جانب سے عالم اسلام کے دل مجروح کرنے کی کوششیں کی گئی لیکن بدقسمتی سے امت اسلامیہ آپسی گروہی اور مسلکی منافرت کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اور عالم اسلام کے خلاف ہورہے سازشوں سے بے خبر ہیں۔

مولانا ممد عباس انصاری نے اقوام عالم اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے احمقانہ بیان پر سنجیدہ نوٹس لیں۔ مولانا عباس انصاری نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی طرح کی دو طرفہ مذاکرات کو بے معنی اور فضول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شمولیت کے بغیر اس مسئلہ کا حل ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ دو طرفانہ بات چیت محض وقت کی بربادی ہے اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ مولانا عباس انصاری نے کہا کہ سہ فریقی بات چیت میں ہی مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کوئی اندرونی یا اقتصادی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ مولانا عباس انصاری نے ہمیشہ کہ طرح مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے مکمل اتحاد و اتفاق کی ضرورت کو اہم کڑی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اتحاد کی تائید و حمایت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیر یوں کی مرضی و منشاء کے مطابق حل کرنے کی بات کی ہے۔ درایں اثناء ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف چھتہ بل سرینگر سے نماز جمعہ کے بعد اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین نے فلسطین کے ساتھ متحد ہونے کا عزم دہراتے ہوئے عالمی اسلامی تنظیم سے امریکی صدر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 688610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش