0
Saturday 30 Apr 2011 19:30

کراچی میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کیا گیا، کل یوم سوگ منائیں گے، فاروق ستار

کراچی میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کیا گیا، کل یوم سوگ منائیں گے، فاروق ستار
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران ایم کیو ایم کے 100 سے زائد کارکنوں اور ہمدردوں کو شہید کر دیا گیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم کل یوم سوگ منائی گی۔ کراچی میں نائن زیرو پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کراچی کے امن کو اور دوسری جانب پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کی قومی پرواز کو بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی میں سب سے زیادہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کیا گیا، ظلم کی بھی انتہا ہوتی ہے، صبر کی بھی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، گزشتہ شب ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کو قتل کر دیا گیا اور ایم اکیو ایم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ ایک دن آئیگا جب شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا اور قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، اگر حکومت قاتلوں کے سامنے بے بس نہیں تو پھر کیا ان کی سرپرستی کر رہی ہے، سازشی عناصر اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے، شہدا کے لہو سے انقلاب آئے گا۔ فاروق ستار کے مطابق چند ماہ پہلے سابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ایم کیو ایم کا کوئی نمایندہ ہلاک کیوں نہیں ہوتا، لیاقت قریشی سمیت ایم کیو ایم کے تمام شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زبانی دعووں سے بات نہیں بنے گی، عوام اب ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 68943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش