0
Wednesday 13 Dec 2017 01:41

شام میں اب بڑے پیمانے پر روسی فوج کی موجودگی کی ضرورت نہیں رہی، ڈیمیٹری پیسکوف

شام میں اب بڑے پیمانے پر روسی فوج کی موجودگی کی ضرورت نہیں رہی، ڈیمیٹری پیسکوف
اسلام ٹائمز۔ کریمیلین ہاوس کے ترجمان کے مطابق شام کی سرزمین پر روسی فوج کی بڑے پیمانے پر موجودگی کی ضرورت نہیں رہی۔ ڈیمیٹری پیسكوف ترجمان کریملین ہاوس نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر روسی فوج کی وسیع پیمانے پر موجودگی کی ضرورت نہیں رہی۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے دن اپنی فوج کے ایک بڑے حصے کو شام سے انخلاء کا حکم دے دیا تھا، پیوٹن نے کریملن میں اپنے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے کہا کہ روسی فوج نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ روسی صدر نے اس سے پہلے بھی مارچ 2016ء میں شام سے اپنی فوج کے ایک بڑے حصے کو روس واپسی کا حکم دیا تھا، انہوں اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ روس اپنے معاہدوں خصوصاً شامی حکومت کو ہتھیاروں و گولہ بارود کی فراہمی نیز شامی فوج کو تربیت دینے کے حوالے سے اپنے وعدوں کا پابند رہے گا۔ ڈیمیٹری پیسكوف نے مزید کہا کہ روس ضرورت پڑنے پر شام میں دہشتگردوں کے خلاف ہوائی حملوں کو جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 689597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش