0
Saturday 16 Dec 2017 14:45

سانحہ اے پی ایس، ایسے سانحات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا، عمران خان

سانحہ اے پی ایس، ایسے سانحات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی نسلوں کے خوابوں کی تکمیل کے لئے ہمیں آرمی پبلک اسکول جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے 3 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کے روز اے پی ایس پشاور میں بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا اور آج ہم سب انتہائی دکھ کے ساتھ اس سانحے کے شہدا کو یاد کررہے ہیں۔ اے پی ایس کا سانحہ دل دہلا دینے والا واقعہ تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے خواب پورے کرنے کےلئے سانحہ اے پی ایس جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 690354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش