0
Thursday 21 Dec 2017 22:36
عالم اسلام کو اپنی سالمیت اور بقا کے لئے امت واحدہ بننا ہوگا

امریکہ اور اسکے حواری طاقت کے بل بوتے پر عالم اسلام کو زیر کرنا چاہتے ہیں، علامہ ناصر عباس

ان شیطانی طاقتوں کو ایمانی قوتیں اپنے اتحاد و وحدت کے ہتھیار سے شکست سے دوچار کرسکتی ہیں
امریکہ اور اسکے حواری طاقت کے بل بوتے پر عالم اسلام کو زیر کرنا چاہتے ہیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے مسئلہ پر جنرل اسمبلی میں مخالفت کرنے والے ممالک کو امریکہ کی طرف سے دھمکی، امریکی کے جارحانہ عزائم کی نشاندہی کرتی ہے۔ امریکہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا عالم اسلام کا بدترین دشمن ہے۔ یہود و نصاریٰ کا واحد ہدف امت مسلمہ کو مغلوب کرکے انہیں اپنے زیر اثر رکھنا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس استعماری ایجنڈے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عالم اسلام کو اپنی سالمیت اور بقا کے لئے امت واحدہ بننا ہوگا۔ تمام مسلم ممالک کے لئے اب ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بھلا کر یکجا ہونے کا وقت ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری طاقت کے بل بوتے پر عالم اسلام کو زیر کرنا چاہتے ہیں۔ ان شیطانی طاقتوں کو ایمانی قوتیں اپنے اتحاد و وحدت کے ہتھیار سے شکست سے دوچار کر سکتی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سعودی عرب سمیت تمام ممالک کو بھی واضح موقف اختیار کرنا ہوگا۔ جو مسلم ممالک یہود و نصاریٰ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرات نہیں رکھتے، انہیں مسلمان کہلانا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا اب امت مسلمہ کی بیداری کا وقت آگیا ہے۔ عالمی سطح پر باوقار فیصلے ہی عالم اسلام کے تشخص کی حفاظت کے ضامن ہوں گے۔ مسلمان ہونے کی دعویدار جو مقتدر قوتیں عالم اسلام کے مفادات کو نظرانداز کرکے ذاتی تعلقات کو اولیت دیں گی تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 691590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش