0
Saturday 23 Dec 2017 13:01

پشاور، جماعت اسلامی کی بیت المقدس کی حمایت میں ریلی

پشاور، جماعت اسلامی کی بیت المقدس کی حمایت میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے خلاف پشاور میں احتجاج ریلی نکالی۔ کارکن جناح پارک میں جمع ہوئے، اور وہاں سے ریلی کی شکل میں امریکی قونصلیٹ کی جانب روانہ ہوئے۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کررہے تھے۔ پُرامن مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف اور بیت المقدس کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلہ بھی بنایا ہوا تھا جسے انہیں نے بعد میں نظر آتش کردیا۔ ریلی سے خطاب میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں، ہر فورم پر اسکے خلاف لڑیں گے، القدس ہمیشہ آزاد رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کی ناجائز اولاد ہے، امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 691901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش