0
Tuesday 26 Dec 2017 22:53

پاکستان کو مساوات پر مبنی جمہوری، پُرامن اور ترقی پسند ملک بنائیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان کو مساوات پر مبنی جمہوری، پُرامن اور ترقی پسند ملک بنائیں گے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو ان کی دسویں برسی کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کو قتل کرنے والوں نے درحقیقت پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی، لیکن راولپنڈی میں ان کے قتل کے بعد آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرا لگا کر ملک کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی قوتوں اور آمریتی عناصر کے خلاف اپنی جرأت مندانہ جنگ کے دوران اپنے والد کی طرح بینظر بھٹو نے بھی جام شہادت نوش کرنا تو قبول کیا، لیکن اپنے کاز سے دستبردار ہونے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جس کاز کیلئے شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی، اس کیلئے جدوجہد جاری رہیگی اور پاکستان کو مساوات پر مبنی، جمہوری، پُرامن اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27 دسمبر، پاکستان کیلئے دھڑکنے والے ہر دل اور ہر اس ذہن کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، جو پاکستان اور اس کے لوگوں کیلئے ان کی طرح خواب دیکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 692710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش