0
Thursday 28 Dec 2017 09:50

آزادکشمیر کے عوام نے نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا، برجیس طاہر

آزادکشمیر کے عوام نے نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کشمیر کونسل کی نو تعمیر شدہ رہائشی عمارت ( اے جے کے کونسل لاجز )کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، ممبران کشمیر کونسل، سیکرٹری کونسل، صدارتی سٹاف اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔ وزیر امور کشمیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہو چکا، نواز شریف نے آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی کو اپنے مینڈیٹ کی مدت پوری کرنے کا بھرپور موقع دیا، یقینی بنا رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کے وسائل کی ایک ایک پائی آزاد کشمیر پر خرچ ہو۔ آزادکشمیر کے عوام نے نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا، آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دگنا کر دیا گیا۔ مظفر آباد، میرپور، منگلا ایکسپریس وے سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 693035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش