0
Tuesday 2 Jan 2018 01:10

مسلم لیگ نون کی حکومت ریت کی دیوار ثابت ہوگئی، منافقت انکے خون میں شامل ہے، راجہ جلال مقپون

مسلم لیگ نون کی حکومت ریت کی دیوار ثابت ہوگئی، منافقت انکے خون میں شامل ہے، راجہ جلال مقپون
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون اور صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت ریت کی دیوار ثابت ہوگئی ہے۔ ٹیکس کے خلاف پوری تحریک میں حکومت نام کی کوئی شے نظر نہیں آئی۔ ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی صوبائی حکومت کی بجائے ریاستی اداروں پر اعتماد نیک شگون مگر صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مسلم لیگ نون کے لوگوں کا جھوٹ بولنا وطیرہ بن گیا ہے اور منافقت نون لیگ کے خون میں شامل ہے۔ جس پارٹی کا قائد کرپٹ اور جھوٹا ثابت ہو، اس کو حکومت کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف نے ملک کے بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کو بے نقاب کیا ہے اسی طرح جی بی کے بھی بڑے مگرمچھوں کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ ٹیکس کے معاملات میں حفیظ سرکار نے قوم سے غداری کی ہے۔ متعصبانہ بیان دیکر قوم کی توہین کی ہے۔ سی پیک میں حفیظ سرکار گلگت بلتستان کی حقیقی نمائندگی اور خطے کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ 2018ء کا سورج تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوا ہے۔ ملک سے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ اور خوشحالی کے لئے عمران خان کے قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ناگزیر ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 694038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش