0
Tuesday 2 Jan 2018 22:16

بحریں، آل خلیفہ کی ستمگر حکومت نے ایک اور شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیا

بحریں، آل خلیفہ کی ستمگر حکومت نے ایک اور شیعہ عالم دین کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ بحرین میں ایک اور شیعہ عالم دین کو آيت‌ الله شيخ عيسٰی قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ المنار سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی ستمگر حکومت نے بحرین کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین شيخ محمود العالی کو آيت‌ الله شيخ عيسٰی قاسم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ آل خلیفہ کی ستمگر  حکومت نے 21 مئی 2017ء کو بحرین کے معنوی انقلاب کے راہنماء آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم  کو ایک سال کے لئے جیل، 30 لاکھ دینار کے مساوی جائیداد ضبط کرنے اور ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ آل خلیفہ کی غاصب حکومت کی سکورٹی فورسز نے 23 مئی 2017ء کو الدراز کے علاقے میں بحرین کے معنوی انقلاب کے راہنما آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے گھر پر یلغار کرکے 6 افراد کو شہید اور دسیوں افراد کو گرفتار کر لیا، اس دن کے بعد سے اب تک آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کو زبردستی گھر پر نظر بند کر دیا گیا ہے۔ بحرین میں 14 فروری 2011ء سے آل خلیفہ کی ظالم حکومت کے خلاف عوامی انقلاب کی کوششیں جاری ہیں۔ بحرین کے عوام اپنے ملک میں آزادی، عدالت، امتیازی سلوک کا خاتمہ اور عوام کی منتخب کردہ حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 694313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش