0
Tuesday 3 May 2011 13:54

امریکہ کی بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کو پاکستانی قوم پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے، اسد اللہ بھٹو

امریکہ کی بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کو پاکستانی قوم پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے، اسد اللہ بھٹو
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے پاکستان حدود میں قتل کرنے کا امریکی دعویٰ واضح کرتا ہے کہ پاکستان کی آزادی و خودمختاری کو چیلنج اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے قوم کی توہین کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اس سے پہلے بھی اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کے دعوے اور ڈرامے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش مسلمانوں کے حوالے کرنے کے بجائے سمندر برد کر کے امریکہ نے مسلمان دشمنی، حقوق انسانی کی شدید خلاف ورزی اور انسانیت کی توہین کی ہے، لہٰذا امریکہ نے بیک وقت کئی جرائم کا ارتکاب کیا۔ امریکہ کی بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کو پاکستانی قوم پاکستان پر حملہ تصور کرتی ہے، لاش کو لے جانا دوسرا، اور سمندر برد کر دینا تیسرا جرم ہے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ حکومت پاکستانی کے بزدلانہ کردار اور رویہ کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری ایک سوالیہ نشان بن گئی ہے، اور قومی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے، کیونکہ بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کر کے عوام کی توہین کی گئی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور انسانی حقوق و سوسائٹی کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے بزدلانہ اور امریکہ کے جارہانہ رویہ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 69533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش