0
Tuesday 9 Jan 2018 17:00

امریکا، اسرائیل و سعودی عرب اسلامی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس

امریکا، اسرائیل و سعودی عرب اسلامی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دشمن کو شکست دینے کیلئے ایمانی قوت ہی کافی ہے، ہم اللہ تعالیٰ کی توحید پہ یقین رکھتے ہیں، جس کے سامنے کوئی طاقت و قوت سپر پاور نہیں ہے، امریکا کے دہشتگردانہ رویئے سے پاکستانی قوم کے اندر مزید اتحاد اور یکجہتی کی فضاء قائم ہوئی ہے اور بیرونی دشمنوں کے مکروہ چہرے بھی مزید نمایاں ہوئے ہیں۔ اپنے بیان میں قمر عباس نے ایران میں ہونے والے احتجاجی واقعات کو امریکا کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کو اسلامی انقلاب ایران آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھتا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسلامی ممالک میں اپنے پالتوں حواریوں کے ذریعے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہے ہیں، لیکن ایرانی قوم نے رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے حمایت میں اتحاد و وحدت کا اظہار کرکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، صہیونی سوچ اور سعودی عرب کی آرزوئیں خاک میں ملا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ سندھ کے اندر اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 695963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش