0
Saturday 13 Jan 2018 16:07

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 2018ء کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں، پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے انتخاب لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی۔ آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی، جب کہ ٹنڈوالہیار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہیار میں ووٹ کا اندراج ہے، دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے، اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 696750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش