0
Monday 15 Jan 2018 21:49

چائنا کٹنگ کیس، مصطفیٰ کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

چائنا کٹنگ کیس، مصطفیٰ کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اور سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے محمود آباد مین واقع واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائنا کٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے مصطفیٰ کمال کے خلاف محمود آباد مین واقع واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی زمین پر چائناکٹنگ پلاٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا، سیکرٹری بلدیات کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں محمودآباد واٹر پلانٹ کی اراضی پر 1300 سے زائد پلاٹس کی کٹنگ کا انکشاف کیا گیا ہے، 2008ء میں سٹی کونسل نے پریڈی متاثرین کی ٹریٹمنٹ پلانٹ اراضی پر منتقلی کی قرارداد منظور کی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 49.01 ایکڑ پر ایک ہزار 319 پلاٹس کٹنگ کئے گئے، الاٹمنٹ کی منظوری کی اصل نوٹ شیٹ مسنگ ہے، نوٹ شیٹ کی نقل کے مطابق مصطفیٰ کمال نے واٹر بورڈ کو اراضی منتقلی کی ہدایت دی۔ مصطفیٰ کمال کیخلاف تحقیقات اینٹی کریشن کو بھیجنے کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال اس وقت میئر کراچی کے ساتھ واٹر بورڈ کے چیئرمین بھی تھے، محمودآباد ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اراضی غیر قانونی منتقل کی گئی، مذکورہ اراضی صرف پانی کے استعمال کیلئے مختص تھی، اراضی منتقل کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ سیکرٹری بلدیات نے رپورٹ چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی اور کہا کہ تحقیقات اینٹی کرپشن یا دیگر ادارے سے کرانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 697296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش