0
Friday 2 Feb 2018 20:34

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نہال کو توہین عدالت پر سزا نواز شریف کیلئے وارننگ ہے، سینٹ الیکشن سے قبل حکومت رخصت ہو جائے گی، ن لیگی لیڈروں میں عدلیہ کیخلاف زبان درازی کا مقابلہ جاری ہے، نہال کے بعد طلال اور دانیال کی باری بھی آئے گی، نواز شریف کے عدلیہ و فوج مخالف بیانات بھارتی گولہ باری سے زیادہ خطرناک ہیں، ہر 15 دن بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے، نواز شریف اور مریم صفدر نہال ہاشمی کے انجام سے سبق سیکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مفتی محمد حبیب قادری کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے، جرم اور سیاست کا اکٹھا ہو جانا المیہ ہے، پیر سیال شریف 5 فروری کو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شہباز شریف نے ایک بار پھر پیر سیال شریف کو دھوکہ دیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بیانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی مہم چلائے۔
خبر کا کوڈ : 701715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش