0
Saturday 3 Feb 2018 09:49

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کمشنر ہاؤس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 10 روپے فی کلو بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 15 روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی، تاہم ریٹیلرز کی جانب سے بھی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا گیا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کی دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور مہنگا دودھ فروخت کرنے والے ڈیری فارمرز کو گرفتار کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو ہدایت دی کہ ڈیری فارمرز تحریری طور پر بیان جمع کرائیں کہ وہ معیار اور خالص دودھ فروخت کریں گے۔ ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کی گرفتاری کے احکامات کو نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ ڈیری فارمرز کی گرفتاری کے احکامات کے خلاف جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد ہونے کے بعد منڈی میں نرخ اوپن کرنے کا اعلان کیا گیا اور منڈی میں اوپن نرخ 95 روپے فی لیٹر پر دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ ریٹیلرز نے 95 روپے فی لیٹر دودھ خرید کر 85 روپے فروخت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے ڈیری فارمز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 701830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش