0
Tuesday 6 Feb 2018 19:53

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ شروع نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف کارروائی کا اعلان

ایران کا گیس پائپ لائن منصوبہ شروع نہ کرنے پر پاکستان کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرپٹرولیم بیجان زنگینہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پاکستان کیخلاف گیس پائپ لائن منصوبے پر قانونی کارروائی شروع کرنے جا رہا ہے تاہم انہوں نے مزید کسی بھی قسم کی تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اربوں ڈالر خرچ کرکے پائپ لائن سرحد پر لے آیا ہے اور ہماری طرف سے گیس کی فراہمی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں لیکن پاکستان کوئی بھی اقدام کرنے کے حوالے سے تہران کو نظرانداز کر رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایرانی وزیر بیجان زنگینہ نے اشارہ کیا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب اس منصوبہ کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دونوں ملکوں کے درمیان آئی پی گیس معاہدہ فائنل ہوا تھا اور مارچ 2013ء میں ایران کے سابق صدر احمدی نژاد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک ایران باڈر پر گیس پائپ لائن کا افتتاح بھی کیا تھا، معاہدے کے مطابق پاکستان نے اپنی حصے کی 700 سے زائد کلومیٹر پائپ لائن دسمبر 2014ء تک مکمل کرنا تھی، پاکستان کے اندر اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر خرچ ہونا تھا جس کے ابتدائی طور پر 50 کروڑ ڈالر ایران نے دینے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ایران پاکستانی سرحد تک 900 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھا چکا ہے۔

تہران اشک آباد گیس تنازعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر کا کہنا تھاکہ ان کی درآمدات معطل کرنے اور ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے مطالبے کے بعد ایران ترکمانستان سے گیس درآمد نہیں کرتا، ترکمانستان عالمی عدالت کے ذریعے گیس معاملہ حل کرنا چاہتا ہے لیکن ایران سمجھتا ہے کہ اشک آباد کو نقصان کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس وقت تنازعہ پیدا ہوا جب معاہدے کے برعکس ترکمانستان نے ایران کے شمالی علاقوں میں جانیوالی گیس کی غیرقانونی طورپر زیادہ قیمت مانگی۔ دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان دسمبر 2016ء میں مذاکرات بھی ہوئے تھے جن میں ایرانی نمائندے کو حکومت نے واضح کیا کہ ترکمانستان کو بتا دیں کہ وہ ماضی کے مشترکہ معاہدے کے علاوہ کچھ بھی قبول کرنے کو تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ : 702770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش