0
Saturday 17 Feb 2018 11:34

وزیراعظم پاکستان نے جی بی کونسل کو ختم کرنیکی اصولی منظوری دیدی

وزیراعظم پاکستان نے جی بی کونسل کو ختم کرنیکی اصولی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کشمیر کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کو ختم کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ دونوں کونسلز کو ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر ختم کر دی جائیں گی اور کونسلز کے تمام تر اختیارات دونوں علاقوں کی منتخب اسمبلیوں کو دئیے جائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری امور کشمیر و دونوں علاقوں کے چیف سیکرٹریز آئندہ چند روز کے اندر سمری تیار کرکے اسے باضابطہ ڈرافٹ کی شکل دینے کیلئے وزارت قانون کو ارسال کریں گے، بعد ازاں ڈرافٹ کو منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد کونسلز کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کے پرزور مطالبے پر کشمیر کونسل و جی بی کونسل کو ختم کرنے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم نے اس ضمن میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان اور دونوں علاقوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سمری تیار کر کے رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کے مطابق کونسلز کے خاتمے کیلئے آئندہ چند دنوں کے اندر سمری تیار کر کے اس کو باضابطہ ڈرافٹ کی شکل دینے کیلئے وزارت قانون کو ارسال کرے گی۔ ڈرافٹ کو ایک ماہ کے اندر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں سے منظوری کے بعد آزاد کشمیر کونسل اور جی بی کونسل کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 705356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش