0
Saturday 17 Feb 2018 15:21

نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی، عمر ایوب خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

نون لیگ کی ایک اور وکٹ گر گئی، عمر ایوب خان پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے نون لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ ہری پور سے سابق وزیر مملکت عمر ایوب خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ عمر ایوب نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین اور وزیراعلٰی کے پی کے پرویز خٹک بھی موجود تھے۔ عمران خان نے عمر ایوب کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ عمر ایوب سابق وزیر خارجہ گوہر ایواب کے صاحبزادے ہیں اور دو ہزار چار سے دو ہزار سات کے دوران وزیر مملکت بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر الیکشن بھی جیتے تھے، تاہم سپریم کورٹ نے این اے سولہ کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 705435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش