0
Tuesday 20 Feb 2018 19:35

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ، شدید احتجاج، واک آؤٹ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ، شدید احتجاج، واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن رکان نے احتساب کمیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کو غیر قانونی اور احتساب کمیشن کے 2 سالہ معاملات کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا اور زبردست احتجاج، نعرہ بازی اور ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ خیبر پختونخوا کا احتساب کمیشن آزاد نہیں بلکہ سیاسی کمیشن ہے جو صوبائی حکومت نے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کیلئے بنایا ہے جبکہ چہیتے صوبائی وزیر شاہ فرمان کے رشتہ دار کو اس کا قائم مقام ڈی جی مقرر کیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور مطالبات پر قائم مقام ڈی جی کی تقرری کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی البتہ سابق صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کو کمیٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا، ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر صوبائی وزیر مشتاق غنی اور عنایت اللہ خان اپوزیشن ارکان کو مناکر واپس ایوان میں لے آئے جس کے بعد احتساب کمیشن کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کی تقرری اور احتساب کمیشن کے دو سالہ معاملات کی تحقیقات کیلئے تمام پارلیمانی قائدین اور محرک پر مبنی پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 706341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش