0
Wednesday 28 Feb 2018 12:33

ریاض پیرزادہ کا جمعرات کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان

ریاض پیرزادہ  کا جمعرات کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر بین الصبوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے جمعرات کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔ کہتے ہیں کہ ان کے عہدے اور ذات کو داغدار کیا گیا ہے، نیب کے الزام کے بعد وہ اپنی نگاہوں میں بھی گر گئے ہیں، پگڑی اچھالنے سے عزت تو گئی پتہ نہیں نیب کیسے ازالہ کرے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سیاسی کیرئیر کے آخر میں سب کچھ ہار چکے ہیں، نیب ایک متعبر ادارہ ہے اور وہ تمام اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں، نیب انہیں جب بلائے وہ اثاثوں سمیت پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے تو اتنے اثاثے بھی نہیں، بس ایک ہی بینک اکاونٹ ہے، نہیں معلوم نیب میں ان کے خلاف کیا شکایت ہے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اصولی طور پر انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے لیکن وہ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے خلاف کیا شکایت درج ہے جس کے بعد وہ فیصلہ کریں گے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ انہوں نے ابھی قرضے اتارنے کیلئے ملتان میں ایک مربع زمین تک فروخت کردی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کیوں ان کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے۔ اگر نیب پگڑیاں اچھالتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ کیلئے درست نہیں ہے، اس پر چئیرمین نیب کو دیکھنا چاہیے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وہ چئیرمین نیب کے سامنے سائل کی حیثیت سے پیش ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 708062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش