0
Tuesday 10 May 2011 19:20

کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری، ایم کیو ایم کے تین اراکین سے حلف برداری

کابینہ میں توسیع کا سلسلہ جاری، ایم کیو ایم کے تین اراکین سے حلف برداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں ایوان صدر میں ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب حلف برداری سے قبل صدرمملکت سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر اہم تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر زرداری نے وزراء سے حلف لیا۔ ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار نے محنت اور افرادی قوت، بابر غوری نے پورٹ اینڈ شپنگ جبکہ ندیم احسان نے وزیرمملکت کے طور پر حلف اٹھایا ہے۔ چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وفاقی وزراء اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 71032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش