0
Saturday 10 Mar 2018 20:17

عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان پینل کی حمایت کردی

عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان پینل کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین تحریک انصاف کو سینیٹر انوارالحق اور سینیٹرصادق سنجرانی کے نام چیئرمین سینیٹ کیلئے پیش کر دیئے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ نون لیگ کا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز بلوچستان سے وزیراعلیٰ کے پینل کو ووٹ دیں گے، کوشش ہوگی کہ فاٹا سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ آئے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا۔ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں وفد نے عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے نومنتخب سینیٹرز، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر نے شرکت کی، ملاقات میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا کو بتایا کہ صوبے سے نومنتخب سینیٹرز انوارالحق اور صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی صورت نہیں چاہتے کہ نون لیگ کا چیئرمین سینیٹ بنے، ہمیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پینل کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز بلوچستان سے ان کے پینل کو ووٹ دیں گے۔ عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم فاٹا ارکان اور دیگر جماعتوں سے بھی حمایت کے لیے ملاقات کریں گے، ہم اب اس پوزیشن میں ہیں کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے بات کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
خبر کا کوڈ : 710445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش