0
Sunday 11 Mar 2018 11:04

عاصمہ رانی قتل کیس، مرکزی ملزم خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے

عاصمہ رانی قتل کیس، مرکزی ملزم خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم کو دبئی سے پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی کوہاٹ جمیل اختر کے مطابق ملزم مجاہد آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی نے دبئی سے اسلام آباد لانے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا ہے۔ یاد رہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے انٹرپول کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس کے بعد انٹرپول کی ویب سائٹ پر ملزم کی تصویر بھی شائع کی گئی اور آخر کار ملزم کو شارجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ کوہاٹ میں رشتہ سے انکار پر ملزم مجاہد آفریدی نے 28 جنوری کو عاصمہ رانی کو قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ پولیس نے کیس میں نامزد اس کے ملزم کے بھائی اور ایک دوست کو گرفتار کیا تھا تاہم میڈیا اور عوام کے علاوہ عدالتی دباؤ پر ہی ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 710569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش