0
Sunday 11 Mar 2018 14:19

گرین پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا نئے پودے اگانے میں سرفہرست

گرین پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا نئے پودے اگانے میں سرفہرست
اسلام ٹائمز۔ گرین پاکستان پروگرام کے تحت سب سے زیادہ پودے پختونخوا میں 71 لاکھ 79 ہزار پودے اگائے گئے۔ وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت ملک بھرکے100 اضلاع میں اب تک 1کروڑ80 لاکھ 46 ہزار نئے پودے اگائے گئے، مزید 2 کروڑ 11 لاکھ 17 ہزار پودے نرسریوں میں اگانے کیلیے تیار ہیں۔ اگائے گئے پودوں میں سے ایک کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار پودے باضابطہ شجرکاری کے ذریعے اگائے گئے جبکہ قدرتی طور پر اگنے والے73 لاکھ 64 ہزار پودوں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے محفوظ بناکر پروان چڑھایا۔ دستاویز کے مطابق گرین پاکستان پروگرام کے تحت 2016-17ء سے 2020-21ء تک مقامی طور پر اگنے والے10کروڑ پھلدار اور پھولدار پودے اگانے کاہدف مقرر کیا گیا،جس کیلیے 3 ارب 65 کروڑ 20 لاکھ منظورکئے گئے،اب تک 93 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے جاری ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ پودے پختونخوا میں 71 لاکھ 79 ہزار،پنجاب میں 25 لاکھ 64 ہزار پودے،سندھ میں26 لاکھ 10 ہزار، بلوچستان میں7 لاکھ26 ہزار، آزادکشمیر میں 40 لاکھ 87 ہزار پودے ، گلگت بلتستان میں3 لاکھ 86 ہزار پودے جبکہ فاٹا میں 4 لاکھ 94 ہزار پودے اگائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 710626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش