0
Sunday 11 Mar 2018 17:30

(ن) لیگ کی قیادت اپنی قومی ذمہ داریوں سے ایک لمحے کیلئے بھی غافل نہیں، علی اکبر گجر

(ن) لیگ کی قیادت اپنی قومی ذمہ داریوں سے ایک لمحے کیلئے بھی غافل نہیں، علی اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت اپنی قومی ذمہ داریوں سے ایک لمحے کیلئے بھی غافل نہیں، ہمیں عوام کے مینڈیٹ کے مطابق بلاروک ٹوک کام کرنے کا موقع دیا جاتا، تو آج پاکستان دنیا کا مثالی ملک بن چکا ہوتا، منتخب حکومت کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرکے عوام اور ملک کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کا یوم حساب قریب آ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ضلعی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں عوام کے جو مسائل حل نہیں ہو سکے، اس کے ذمہ داروں کو آئندہ عام انتخابات میں مکمل صفایا کرکے قوم اپنا حساب برابر کر دے گی، آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) دنیا کو ایک عظیم ترقی پسند اور فلاحی مملکت پاکستان بنا کر دکھائے گی، جہاں نہ رشوت کی حکمرانی ہوگی اور نہ کرپشن ہوگی، جہاں نہ ظلم ہوگا اور نہ ہی غریب اور امیر کے مابین طبقاتی فرق ملک کے کسی بھی حصے میں کہیں دکھائی دے گا۔
خبر کا کوڈ : 710718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش