0
Monday 12 Mar 2018 21:34

پشاور، پولیو و ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

پشاور، پولیو و ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پولیو و ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک منعقد کی گئی، واک میں اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثناء للہ، اے اے سی قیصر خان کنڈی، ہیلتھ فیلڈ کو آرڈینیٹرشاہد اعوان، کامنیٹ کو آرڈینیٹر میاں شہاب، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹرزڈاکٹر رضوان، ڈاکٹر سیف محکمہ صحت حکام، ڈبلیو ایچ او، ایل ایچ ویز، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز، ملک افتخار، طلباء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اے سی مغیث ثناءاللہ نے کہا کہ ڈینگی مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جوکہ تازہ پانی میں پلتا ہے۔ اس لئے ہمیں گھروں میں پانی کھڑے نہیں ہونے دینا چاہیئے اور گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانا چا ہیئے، پورے بدن کو کپڑوں سے ڈھانپنا اور ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کرنے چاہیئں کیونکہ شوخ رنگ کے کپڑے اس مچھروں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں، گھروں کے دروازوں پر جالیاں لگانی چا ہییں۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو مچھر دانی کے اندر رکھنا چا ہیے کیونکہ اگر عام مچھر بھی ڈینگی کے مریض کو کاٹ لے تو وہ اس سے وائرس دوسرے لوگوں میں منتقل کر سکتا ہے۔ اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نےکہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، اس کا خاتمہ کرکے رہینگے، انہوں نے کہا کہ والدین اپن بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔
خبر کا کوڈ : 711006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش