0
Thursday 15 Mar 2018 06:33

پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار اور پرعزم ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور کمانڈر بہالپور نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش روایتی خطرات کے باوجود غیر روایتی خطرات سے بے خبر نہیں، فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار اور پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 711588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش