0
Thursday 15 Mar 2018 15:34

کراچی میں انوکھی چوری، لٹیرے نقدی چھوڑ کر چھالیہ لوٹ لر فرار

کراچی میں انوکھی چوری، لٹیرے نقدی چھوڑ کر چھالیہ لوٹ لر فرار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیر میں لٹیروں نے لاکھوں روپے کی چھالیہ لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا دستگیر کے بلاک 14 میں رات گئے ڈاکوؤں نے پان، چھالیہ اور کنفیکشنری کی دکان پر نقب لگائی، چور دکان کے شٹر کے کنڈے کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور چھالیہ اٹھا کر لے گئے۔ دکان مالک کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تین لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ لوٹی اور ملزمان نے چھالیہ کے علاوہ کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگایا۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل مارکیٹ میں 250 روپے کلو فروخت ہونے والی چھالیہ اب 2 ہزار 500 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 711693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش