0
Monday 19 Mar 2018 19:30

عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے، ترکی

عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے، ترکی
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے عفرین کے علاقے سے کرد جنگجوؤں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے شامی علاقے عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔ خیال رہے کہ ترک افواج نے اس سے قبل 8 مارچ کو عفرین کے مغرب میں واقع قصبے جندیرس میں بھی قبضہ کرلیا تھا۔ یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے 20 جنوری کو کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے خلاف ان کے زیر قبضہ علاقے عفرین میں آپریشن اولائیو برانچ کا آغاز کیا گیا تھا جس کو ترکی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔ عفرین میں جاری اس آپریشن میں ترکی کے 42 فوجیوں نے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ دوسری جانب ترکی کے اس آپریشن سے ان کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں بھی کشیدگی پیدا ہوئی ہے کیونکہ جس ملیشیا کے خلاف ترکی کارروائی کررہا ہے وہ نیٹو میں شامل ایک ملک کی اتحادی ہے۔ اردوگان نے اپنے پرانے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اس دہشت گردی اور وائی پی جی کے اثر ورسوخ کو ختم کرنے کے لیے عفرین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کا دائرہ کار مشرق میں منبج اور عراقی سرحد تک بڑھا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آج عفرین میں ہیں اور کل ہم منبج میں ہوں گے اور اگلے روز ہم عراقی سرحد کے ساتھ ساتھ دریائے فرات سے ملحق علاقوں کو دہشت گردوں سے صاف کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 712624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش