0
Monday 19 Mar 2018 19:46

پشاور، درندہ صفت شخص نے7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزم گرفتار

پشاور، درندہ صفت شخص نے7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے مضافاتی علاقہ اُرمڑ پایان میں درندہ صفت شخص نے7 سالہ بچے کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا، پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق اتوار کے روز ارمڑ پایان کے رہائشی (ن) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں مزدوری کیلئے گیا ہوا تھا، اس دوران گھر سے اطلاع ملی کہ فوری طور پر آجاو اور جب میں گھر آیا تو معلوم ہوا کہ 7 سالہ بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے، بیٹے نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کے ساتھ ہمسایہ فضل اللہ ولدشاہ فاضل نے جنسی زیادتی کی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فضل اللہ کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 712628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش