0
Monday 19 Mar 2018 22:34

عمران خان اب کراچی کے الطاف حسین بننا چاہتے ہیں، عاجز دھامراہ

عمران خان اب کراچی کے الطاف حسین بننا چاہتے ہیں، عاجز دھامراہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی اور سندھ کو علیحدہ پیش کرکے سندھ کے اردو اور سندھی بولنے والے عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عاجز دھامراہ نے کہا کہ عمران خان کو ویسے بھی اپنی گفتگو پر ضبط نہیں ہے، لیکن کراچی سے انتخابات لڑنے کے شوق نے ان کے حواس کھو دیئے ہیں، عمران خان اب کراچی کے الطاف حسین بننا چاہتے ہیں، لیکن سندھ کی عوام ایسی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دے گی، جس سے ان کے درمیان نفرتیں پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی سے الیکشن لڑنے کا شوق پورا کرلیں، عام انتخابات میں بھی کراچی کی عوام ان کا وہ ہی حشر کرے گی، جو بلدیاتی انتخابات میں کیا تھا۔


خبر کا کوڈ : 712681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش