0
Tuesday 20 Mar 2018 22:59

کراچی، خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزمان موبائل فون کی مدد سے گرفتار

کراچی، خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزمان موبائل فون کی مدد سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں لوٹ مار کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے موبائل فون کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ملزمان کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ 27 فروری کو گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار نقیب عرف مشین، نوید اور عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، اوزار اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے والی خاتون کا فون موبائل مارکیٹ میں فروخت کر دیا تھا، مارکیٹ میں منگھوپیر مشکی پاڑے کے رہائشی شخص نے موبائل خریدنے کی غرض سے اپنی سم لگائی، تو پولیس نے لوکیشن ٹریس کرکے دکاندار کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے دو ساتھی تاحال فرار ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش