0
Friday 23 Mar 2018 10:25

سخت سکیورٹی کے باعث خودکش حملہ آور ہدف پر نہیں پہنچ سکا، عبدالرزاق چیمہ

سخت سکیورٹی کے باعث خودکش حملہ آور ہدف پر نہیں پہنچ سکا، عبدالرزاق چیمہ
اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ملنے والی تھریٹس کی وجہ سے سخت سکیورٹی کی بناء پر خودکش حملہ آور اپنے ہدف پر نہیں پہنچ سکا اور سکیورٹی اہلکاروں نے اسے منطقی انجام تک پہنچا دیا۔ 23 مارچ اور نماز جمعہ کے موقع پر شہر میں تقریباً 5 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ مسلسل آنیوالی تھریٹس کے حوالے سے شہر اور کینٹ سمیت تمام علاقوں میں سکیورٹی کو مضبوط اور موثر بنایا گیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی روز سے کوئٹہ شہر، کینٹ سمیت مختلف علاقوں کے حوالے سے تھریٹس موجود تھی، جن کی روشنی میں ہم نے سکیورٹی پلان ترتیب دیا تھا، کیونکہ 23 مارچ کے حوالے سے بھی تھریٹس موجود تھیں اور پروگرام کی تیاریاں بھی جاری تھیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام تر ایونٹس کو مناسب سکیورٹی فراہم کریں۔ انہوں نے کچھ موڑ کینٹ کے قریب خودکش حملہ آور کے مارے جانے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ شہر کینٹ اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے تھے۔ خودکش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آکر اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن فورس کے عملے نے اس کو دیکھ کر پہلے اس کی ٹانگوں میں گولی ماری اور اس کے بعد فائر کیا، جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکا اور اپنے ہدف تک نہ جا سکا۔ خالد ائیر بیس کے قریب بھی ہماری ویجنلس موجود ہے اور 23 مارچ کے ساتھ ساتھ جمعتہ المبارک کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مارے جانیوالے خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹ لے لئے ہیں، جس سے اس کی شناخت کے حوالے سے متعلقہ ادارے اور پولیس کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 713302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش