0
Saturday 24 Mar 2018 17:03

نواز شریف کی سیاست کوئی ختم نہیں کرسکتا، الیکشن دو ماہ میں ہوجائینگے، وزیراعظم

نواز شریف کی سیاست کوئی ختم نہیں کرسکتا، الیکشن دو ماہ میں ہوجائینگے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو جیل سے پارٹی چلائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں تاہم اگر وہ جیل گئے تو وہاں سے بھی پارٹی پالیسی بنا سکتے ہیں، وہ اس سے پہلے بھی مشرف دور میں پارٹی چلاتے رہے ہیں، لوگوں نے جیل میں رہ کر الیکشن جیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی، نہ فوجی حکومتوں میں نواز شریف کی سیاست ختم ہوئی اور نہ آج کوئی کر سکتا ہے، اس سے پہلے بھی نواز شریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا ہے اور آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کر دیں، جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، نواز شریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہباز شریف پارٹی صدر اور نواز شریف قائد ہوں گے، پارٹی فیصلوں میں نواز شریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے، فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے۔ کسی جوڈیشل مارشل لاء پر یقین نہیں رکھتا اور اداروں میں کوئی تصادم نہیں، ہماری حکومت مدت پوری کرے گی اور دو ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے، این آر او قسم کی کوئی چیز نہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے کی ہے نہ آج کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 713581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش