0
Sunday 25 Mar 2018 23:46

نواز شریف کی سیاسی گرفت کو کمزور سمجھنے والوں کیلئے مایوسی کا وقت قریب آ پہنچا، اکبر گجر

نواز شریف کی سیاسی گرفت کو کمزور سمجھنے والوں کیلئے مایوسی کا وقت قریب آ پہنچا، اکبر گجر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی آئندہ عام انتخابات میں کمزور پوزیشن کی بابت سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئیوں کے پیچھے بھی وہی علم الاعداد کی جادوگری ہے، جس نے سینیٹ انتخابات میں کرشمہ دکھایا تھا، جس جادوئی انداز میں بلوچستان حکومت ختم کی گئی، نئے گروپ تیار کرکے نئے چہروں کے ساتھ نئی حکومت بنائی گئی، اس کے بعد سینیٹ انتخابات میں طلسم ہوشربا کی داستان رقم کی گئی، اسی سوچ کی طرف سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی پنجاب سے نشستیں کم کرنے کا شوشہ بھی چھوڑا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت نے سیاسی پنڈتوں کی نیندیں بھی اڑا دی ہیں، نت نئے انکشافات اور افسانوں کے ساتھ (ن) لیگ کو کمزور ثابت کرنے کی کوششیں کرنے والے مت بھولیں کہ (ن) لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاسی گرفت کو کمزور سمجھنے والوں کیلئے مایوسی کا وقت قریب آن پہنچا ہے، جب نواز شریف کے نامزد امیدوار پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی قومی و صوبائی اسمبلی کی سو فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 713865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش