0
Tuesday 27 Mar 2018 21:36

بڑھتے ہوئے عوامی مسائل حکمرانوں کی ناکامی اور ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ثروت اعجاز قادری

بڑھتے ہوئے عوامی مسائل حکمرانوں کی ناکامی اور ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اہلسنت کا کھویا ہوا تشخص واپس لاکر دم لینگے، 2018ء کے عام انتخابات میں عوام جھوٹے دعوئے اور ایوانوں میں پہنچ کر مسائل حل نہ کرنیوالوں کو مسترد کر دیں، عوام اپنے ہی درمیان سے ایسے افراد کو آگے لائیں، جو عوام کی خدمت کو عبادت مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہوں، پاکستان سنی تحریک 2018ء کے انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں مرکز اہلسنت پر اورنگی ٹاؤن کے سینئر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کی بجائے بلند بانگ دعوؤں سے کام چلایا ہے، پسے ہوئے عوام کو مہنگائی اور غربت کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے، حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نظر نہیں آرہی ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اقتدار مکمل ہونے کو ہے، مگر عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں، جو حکمرانوں کی ناکامی اور ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت نہ کرنے والے بھلا کس طرح جمہوری ہو سکتے ہیں، جمہوریت تو عوام کو ان کے معاشی و سیاسی حقوق دینے کا عندیہ دیتی ہے، عوام سے دھوکہ دہی کرنیوالے والوں سے عوام نے امیدیں لگانا چھوڑ دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل میں کھڑے رہنے والے ہی نظریاتی کارکن ہوتے ہیں، کارکنان عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے جہد مسلسل کے تسلسل کو تیز کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 714246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش