0
Tuesday 3 Apr 2018 20:49

سعودی عرب نے 4 سال میں 67 پاکستانیوں کے سر قلم کئے، لاشیں بھی ورثا کو نہیں دیں، رپورٹ میں انکشاف

سعودی عرب نے  4 سال میں 67 پاکستانیوں کے سر قلم کئے، لاشیں بھی ورثا کو نہیں دیں، رپورٹ میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے دائر درخواست پر متعلقہ حکام نے رپورٹ پیش کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے بیرسٹر سارہ بلال کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس پراجیکٹ پاکستان اور ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 9360 پاکستانی قید ہیں۔ 5 ہزار 798 پاکستانی خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔ اکتوبر 2014 ء سے اب تک سعودی عرب 67 پاکستانیوں کے سر قلم کر چکا ہے، قیدیوں کے اہلخانہ تاحال اپنے پیاروں کی میتوں کے منتظر ہیں۔ بیرسٹر سارہ بلال نے 29 مارچ کو وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کئے گئے معاہدے کو سراہا۔ سارہ بلال نے عدالت کو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ یہ معاہدہ زیرِ سماعت مقدمہ سے براہ راست تعلق رکھتا ہے، اس لئے اسے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے ریمارکس دیئے کہ انصاف کیلئے ضروری ہے کہ معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید کارروائی 15 روز تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 715301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش