0
Friday 13 May 2011 10:13

چارسدہ،دو بم دھماکوں میں 80 افراد جاں بحق، 115 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

چارسدہ،دو بم دھماکوں میں 80 افراد جاں بحق، 115 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
چارسدہ:اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی قلعے کے پاس سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر خودکش حملے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور 115 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ صبح سویرے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ جب ایک درجن گاڑیاں تربیت مکمل کرنے والے ایف سی اہلکاروں کو گھروں کو لیجانے کیلئے روانگی کیلئے تیار تھیں۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد دھماکے کے مقام پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، اسی موقع پر دوسرا دھماکہ ہوا، جو خودکش بتایا جا رہا ہے۔ زیادہ ہلاکتیں بھی دوسرے دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ دھماکوں سے ہر طرف تباہی پھیل گئی، جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد ایف سی اہلکاروں کی بتائی جا رہی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں مقامی دکاندار اور راہ گیر بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا اور شبقدر بازار کا علاقہ آمد و رفت کیلئے بند کر دیا۔ چارسدہ اور پشاور کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امدادی کاروائیوں کے دوران متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ115 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق چارسدہ میں ایف سی قلعے کے قریب دو دھماکوں میں پچھتر افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امداد ی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ شبقدر بازار کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے ایک دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔ ایف سی حکام کے مطابق صبح کے وقت ایف سی ہیڈ کوارٹر سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد یہاں سے اہلکار چھٹی پر جا رہے تھے، اس وقت یہاں پر ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی کہ دھماکے ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 71552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش