0
Wednesday 11 May 2011 16:21

نوشہرہ،ملک کے اہم فوجی مرکز اور گیریژن شہر کی کچہری میں بم دھماکہ، 2 افراد جان بحق متعدد زخمی

نوشہرہ،ملک کے اہم فوجی مرکز اور گیریژن شہر کی کچہری میں بم دھماکہ، 2 افراد جان بحق متعدد زخمی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے اہم گیریژن شہر نوشہرہ کی کچہری کے مرکزی گیٹ پر منگل کی صبح بم دھماکہ ہوا ہے، یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ چھاؤنی کے قریب واقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بم دھماکہ کچہری (ڈسٹرکٹ کورٹ) کے دروازے پر ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک خاتون اہلکار سمیت دو افراد کے فوری طور پر ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پولیس کا ملازم تھا۔ اطلاعات کے مطابق کم ازکم آدھے درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والی خاتون پولیس اہلکار کا نام شازیہ بتایا گیا ہے۔ زخمیوں کو نوشہرہ شہر کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کچہری کے دروازے پر کھڑی کچھ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بم دھماکہ تھا اور بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک برقعہ پوش خاتون کی تلاشی کے دوران یہ بم پھٹا، جس سے میڈیا اندازہ لگا رہا ہے کہ یہ خودکش بمبار کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے نوشہرہ سے گزرنا ہوتا ہے۔ نوشہرہ پشاور سے چالیس کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔ یہ شہر دریائے کابل کے کنارے اور جرنیلی سڑک کے دونوں طرف آباد ہے۔ اسی شہر سے وادی سوات کے لیے سڑک بھی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 71169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش