1
0
Friday 6 Apr 2018 01:03

مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سالانہ تنظیمی کنونشن آج سے شروع ہوگا

مجلس وحدت مسلمین کا 3 روزہ سالانہ تنظیمی کنونشن آج سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی تنظیمی سالانہ کنونشن کا آغاز آج 6 اپریل سے جامع الصادق جی نائن اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ کنونشن میں شرکت کے لئے بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے رہنماؤں اور تنظیمی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کنونشن میں صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں کی تنظیمی کارکردگی پر رپورٹس پیش کی جائیں گی۔ 8 اپریل کو کنونشن کے آخری سیشن میں "وحدت اسلامی اور استحکام پاکستان" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، سیمینار میں ملک کے نامور شیعہ سنی علماء اور سیاسی اکابرین شریک ہوں گے اور عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مابین وحدت و اخوت کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام پر گفتگو کی جائے گی۔ کنونشن کے اختتام پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 715945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
ما شاءاللہ نظر بد دور
ہماری پیشکش