0
Sunday 8 Apr 2018 19:37

میئر کراچی کی مبینہ کرپشن، ٹیم فکس اٹ میدان میں آگئی

میئر کراچی کی مبینہ کرپشن، ٹیم فکس اٹ میدان میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ مئیر کراچی کی مبینہ کرپشن کے خلاف ٹیم فکس اٹ میدان میں آگئی، وسیم اختر کی کرپشن کے خلاف نیب اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں کچرا اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے فکس اٹ کے تحت تبت سینٹر سے کے ایم سی ہیڈ آفس تک ریلی نکالی گئی۔ فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے کہا کہ پروگرام تو یہ تھا کہ میئر کراچی کے دفتر کے سامنے کچرا پھینکیں گے، لیکن پولیس اور انتظامیہ نے کے ایم سی ہیڈ آفس جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ٹیم فکس اٹ کو میڈیا ٹاک کے لئے آگے جانے کی اجازت مل گئی۔ جہاں فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان نے میئر کراچی پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کا اختیارات نہ ملنے کا رونا ڈھکوسلے اور ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔ فکس اٹ اراکین نے میئر کراچی کی مبینہ کرپشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کچرا پھینکے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 716549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش