0
Monday 9 Apr 2018 13:41

عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت ایمنسٹی اسکیم نہیں لانا چاہئے تھی کیوں کہ اس سے پاکستان کا تاثر خراب ہو رہا ہے۔ 2018ء کا الیکشن میاں صاحب اور عمران خان کے لیے زندگی، موت کا مسئلہ ہے، جب کہ دونوں جماعتوں کی سیاست ایک ہی ہے اور وہ صرف انتخابات کا سوچ رہے ہیں، لیکن میں آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہوں، بی بی شہید کے مشن کو مکمل کرنے اور ترقی کے لئے عوام کو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مخالف جماعتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکیں مگر پیپلزپارٹی عوامی مسائل حل کرے گی اور اگر شفاف الیکشن ہوئے تو پی پی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے اور یہ لوٹوں اور لٹیروں کو ملا کر سیاست کرتے ہیں، اگر وہ اتنے ہی مقبول ہیں تو انہیں دوسری جماعت کے کچرے کی کیا ضرورت ہے۔

چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی خود مختاری ختم کی جا رہی ہے اور وزیراعظم اداروں پر حملے کر رہے ہیں، جب کہ میاں صاحب نے کیوں نکالا میں جھوٹ بولا، پارلیمان کو دھوکا دیا، عوام کو گمراہ کیا اور وہ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، حالانکہ انہیں چاہیے سیاست چھوڑ کر کسی کونے میں اللہ اللہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کے دھوکے میں مت آئیں بلکہ ان کی بنیاد دیکھیں کہ ایک جنرل ضیا اور دوسرا پرویز مشرف کی نرسری کی پیداوار ہے جب کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جس نے تحریک سے جنم لیا۔
خبر کا کوڈ : 716708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش