0
Monday 9 Apr 2018 16:30

جنوبی پنجاب کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے نے میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟، بلاول بھٹو

جنوبی پنجاب کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، 3 بار وزیراعظم رہنے والے نے میٹرو کے علاوہ کیا کیا؟، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تو ختم ہوگئی ہے، اب مسلم لیگ ش 2018ء کے انتخابات میں حصہ لے گی، ہم نے ابھی مسلم لیگ ش کے خلاف بھی لڑنا ہے، انہوں نے کہا عوام کیلئے یکساں نظام انصاف چاہتے ہیں، ن لیگ کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے، تمام افراد کا احتساب برابری پر ہونا چاہیئے، ن لیگ نے صنعتوں، انڈسٹری اور زراعت کو تباہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن 5 سال سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کر رہی ہے، شاید تخت رائیونڈ میں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہو۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کو اس سے غرض نہیں کہ مجھے کیوں نکالا، عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہری صاف اور میٹھے پانی کو ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مضبوط الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، ایسا الیکشن کمیشن ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو، چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خود اصلاحات کرے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا ایٹمی پاکستان اور سی پیک کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی، تاریخ دیکھ لیں ملکی ترقی پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو اس کا حق دلایا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی نے شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں صحت کے شعبہ میں انقلابی قدم اٹھایا ہے، عالمی معیار کے ہسپتال بنائے جس میں مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی طرح صرف ایک شہر پر توجہ نہیں دی۔
خبر کا کوڈ : 716748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش