0
Tuesday 10 Apr 2018 08:54

شام کے شہر ادلب میں خونی دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، 81 زخمی

شام کے شہر ادلب میں خونی دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، 81 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شام کے شمال مغربی شہر ادلب جو مسلح دہشت گرد گروہوں کے کنٹرول میں ہے، شام کے نزدیک ایک بہت بڑے دھماکے نے لرزا کر رکھ دیا اور اس دھماکے میں تقریباً 100 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ نیوز ذرائع نے شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ایک بڑے دھماکے کی خبر دی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ شام نامی گروہ جو حکومت مخالفین کے نزدیک سمجھا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس دھماکے میں 80 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، اس گروہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی افراد کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔ ہیومن رائٹس واچ شام کے مطابق ادلب شہر جو دہشت گردوں کے قبضے میں ہے، میں دھماکے کی وجہ میزائل فائر یا پھر ایک کار میں لگایا گیا بم ہے۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کچھ افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہیں اور ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ افراد ملبے کے نیچے زندہ ہیں یا مرگئے ہیں۔ فرانسی خبر ایجنسی کے ایک رپورٹر نے جو دھماکے کی جگہ پر وہاں موجود تھا، اس کا کہنا ہے کہ ایک عمارت تقریباً تباہ ہوگئی ہے اور کئی دیگر عمارات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس شہر میں تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ موجود ہے اور النصرہ فرنٹ اسکا گروہ کا اصلی ترین رکن ہے۔ اسی طرح بہت سے دہشت گرد جو اپنے خاندان کے ساتھ مشرقی غوطہ سے نکالے گئے تھے، وہ بھی صوبہ ادلب میں آکر آباد ہوگئے ہیں۔ ادلب میں موجود ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاید ایک راکٹ کی وجہ سے اتنا بڑا دھماکہ وقوع پذیر ہوا ہے۔ اس ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ امکان ہے کہ یہ راکٹ منبج یا پھر تل رفعت کے شہروں کی طرف سے چلایا گیا ہے، تاہم ابھی تک قطعی طور کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 717347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش