0
Thursday 12 Apr 2018 19:01

تحریک لبیک نے پورے لاہور کو جام کر دیا، جگہ جگہ دھرنے پھیل گئے، بدترین ٹریفک جام

تحریک لبیک نے پورے لاہور کو جام کر دیا، جگہ جگہ دھرنے پھیل گئے، بدترین ٹریفک جام
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کے کارکنوں نے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر لاہور کے تمام داخلی راستوں پر دھرنے دے دیئے ہیں۔ لاہور میں مرکزی دھرنا داتا دربار کے سامنے جاری ہے جبکہ شام چار بجے کے بعد تحریک کے امیر مولانا پیر افضل قادری کی ہدایت پر کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور راستے بلاک کر دیئے۔ لاہور میں اس وقت فیروز پور روڈ پر چوکی امر سدھو کے مقام پر دھرنے کے بعد فیروز پور روڈ مکمل بند ہے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ادھر ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک سمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔ دوسری جانب بابو صابو کے مقام پر موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دفاتر سے گھروں کو جانیوالے ہزاروں افراد سڑکوں پر ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس نے بھی اینٹی رائٹ فورس کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں کسی کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، سڑکوں بند کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 717514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش