0
Thursday 12 Apr 2018 21:06

فاٹا میں اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

فاٹا میں اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے تمام قبائلی ایجنسیوں میں اشیائے خوردونوش پر عائد محصولات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے خاتمے سے غریب عوام مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ مکانات کی بحالی پر بھی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام پولیٹیکل ایجنٹس کو ہدایت کی کہ فاٹا میں جرگہ سسٹم کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور پہلے سے مشکلات کے شکار قبائلی عوام کو انصاف کے حصول میں تمام آسانیاں مہیا کی جائیں۔ گورنر خیبرپختونخوا نے پولیٹیکل حکام کو حکم دیا کہ قبائلی عوام کے ساتھ براہ راست ملاقاتیں کی جائیں اور ان کے مسائل سن کر فوری طور پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی پولیٹیکل ایجنٹس فاٹا میں جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں۔
خبر کا کوڈ : 717528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش