0
Saturday 14 Apr 2018 04:21

تیسری عالمی جنگ سر پر آگئی، شہری خوراک جمع کرلیں، روسی ٹی وی

تیسری عالمی جنگ سر پر آگئی، شہری خوراک جمع کرلیں، روسی ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ روس کے سرکاری ٹی وی چینل روسیا 24 نے خبردار کیا ہے کہ شام کے تنازع کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے، اپنے ایک خصوصی پروگرام میں چینل نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ چھڑ گئی تو اپنے گھروں یا مہلک بموں سے بچاؤ کی پناہ گاہوں میں زندہ رہنے کیلئے پروگرام میں تجویز کی جانے والی مخصوص خوراک استعمال کریں، ان اشیائے خوراک میں پیک کئے ہوئے چاول، دلیہ یا جئی کے دانے، میدے کی سویاں اور مہر بند ڈبوں میں رکھا گیا گوشت شامل ہیں، اس صورتحال میں پانی بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے، پیکنگ میں رکھی گئی آیوڈین کا استعمال بھی نہایت مفید ہوگا کیونکہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ متاثرہ شخص تابکاری اثرات سے محفوظ رہے گا، پروگرام میں بتایا گیا کہ پیک کئے گئے چاول 8 برس تک استعمال کے قابل ہوتے ہیں، Oatmeal تین سے سات برس تک قابل استعمال ہوتا ہے، تاہم روس کی مقبول گندم Bukwheat صرف ایک سال تک قابل استعمال رہتی ہے، اسی طرح مہربند ڈبوں میں رکھی گئی مچھلی 2 برس سے زیادہ عرصے تک قابل استعمال نہیں رہتی، البتہ مہر بند ڈبوں میں رکھا گیا گوشت تقریباً 5 سال تک قابل استعمال رہ سکتا ہے۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ عالمی جنگ کی صورت میں بھی چینی اور نمک کا معمول کی مقدار میں استعمال جاری رکھنا چاہیئے، ان حالات میں چاکلیٹ، مٹھائیوں، ٹافیوں اور condensed milk کا استعمال مفید نہیں ہوگا، البتہ گلوکوز ضرور استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ یہ توانائی کو فوری بحال کردیتا ہے۔

ایک ماہر نے بتایا کہ اس دوران شہریوں کو خوراک کے ایسے اجزاء کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے جس میں آیوڈین زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ آیوڈین انسانی جسم کو تابکاری کے اثرات سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اگر تیسری عالمی جنگ شروع ہوگئی تو امریکی عوام بدترین افراتفری اور ہیجان کا شکار ہوجائیں گے، اس کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن کے بعد بم حملے سے بچاؤ کیلئے بنائے جانے والے شیلٹرز کا کاروبار بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پروگرام میں ایک روسی عسکری ماہر کی یہ رائے بھی نشر کی گئی کہ دنیا پہلے ہی تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، کیونکہ دنیا کو کیوبن میزائل جیسے ایک اور بحران کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 717637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش